Homeخبریںتربت میں کیو آر ایف ٹیم، خضدار میں پولیس تھانے پر حملہ

تربت میں کیو آر ایف ٹیم، خضدار میں پولیس تھانے پر حملہ

تربت/خضدار (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں ایم 8 شاہراہ پر جوسک تھانے کے قریب مسلح افراد نے کیو آر ایف (کوئیک رسپانس فورس) کی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملہ جوسک تھانے کے قریب کیا گیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی۔

حملے میں تھانے کے ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دونوں واقعات کے حوالے سے پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا، جبکہ ان کا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

مزید برآں گذشتہ دو روز کے دوران بلوچستان کے اضلاع مستونگ، چاغی اور خاران سے ڈپٹی کمشنر، ایک ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکاروں کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا، جو تاحال منظرعام پر نہیں

آسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز