Homeخبریںچابہار میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں...

چابہار میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ نوجوان گرفتار، نامعلوم مقام منتقل

چابہار(ہمگام نیوز ) 23 ستمبر 2026 کو ایک بلوچ شہری کو سادہ لباس میں ملبوس فورسز کے اہلکاروں نے اس کی دکان سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت 19 سالہ سلمان جمال زہی ولد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ چابہار ہی کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق، تقریباً دوپہر 12 بج کر 26 منٹ پر دو نجی گاڑیاں، ایک سیاہ رنگ کی پیجوٹ اور ایک سفید رنگ کی پرشیا، سلمان جمال زہی کی ایئر کنڈیشنر مرمت کی دکان کے سامنے آ کر رکیں۔ گاڑیوں میں سوار افراد نے سلمان کے بارے میں دریافت کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان نے اپنا تعارف کرایا، جس کے بعد مذکورہ افراد نے اسے گاڑی کی طرف آنے کو کہا اور بتایا کہ انہیں اس سے کچھ کام ہے۔ سلمان کے گاڑی کے قریب پہنچنے کے بعد افراد نے اسے زبردستی گاڑی میں سوار کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد سلمان کے اہل خانہ نے اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف سرکاری اداروں اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، تاہم اب تک کسی ادارے نے اس کی گرفتاری کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی اس کے زیرِ حراست مقام یا موجودہ صورتحال کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی ہیں۔

خاندان نے سلمان جمال زہی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے حراست میں لیے جانے کی وجہ، مقام اور صورتحال فوری طور پر واضح کی جائے اور اس کے بارے میں معلومات فراہم کی

جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز