Homeخبریںسوئی مسلح ڈاکووں کے ہاتھوں 2 پولیس اہلکار اغوا ،تربت سے گولیوں...

سوئی مسلح ڈاکووں کے ہاتھوں 2 پولیس اہلکار اغوا ،تربت سے گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ڈیرہ بگٹی سوئی میں ڈاکووں نے دو پولیس اہلکاروں کو اسلح کے زورپر اغوا کرکے لے گئے ،اہلکاروں کی شناخت ریاض مندوانی اور ہیبتان دیناری کے ناموں سے ہوا ہے ۔

دوسری جانب تربت کے نواحی علاقے ڈنک سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق نعش کی شناخت چاکر ولد زاہد حسین سکنہ کہن پشت کوشقلات کے نام سے ہواہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نعش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ چہرے پر بھی گولیاں ماری گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز