ایرانشہر(ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید جبکہ ایک دوسرے شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 25 ستمبر 2026 کو ایرانشہر کے علاقے سرکہوران کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔
شہید ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت 28 سالہ عبید زردکُوہی ولد امان بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ شادی شدہ اور سرکہوران گاؤں کے رہائشی تھے۔
گرفتار ہونے والے شہری کی شناخت 28 سالہ جاسم جمالی ولد ہیبتان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ شادی شدہ اور ایک بچے کے والد ہیں اور گورناک گاؤں کے رہائشی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے عبید زردکُوہی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران فائرنگ کی گئی، جس سے گولی لگنے کے نتیجے میں عبید زردکُوہی موقع پر جاں سے گئے۔ جاسم جمالی کو قابض سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، خبر کی اشاعت تک قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے گھر پر چھاپہ مارنے اور فائرنگ کی وجہ یا دونوں شہریوں کے خلاف ممکنہ الزامات کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئی تھیں۔


