Homeخبریںزاہدان میں مسلح افراد کے ہاتھوں بلوچ شہری اغوا، تاحال کوئی سراغ...

زاہدان میں مسلح افراد کے ہاتھوں بلوچ شہری اغوا، تاحال کوئی سراغ نہیں

زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا، جس کے بعد سے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق، منگل 29 ستمبر 2026 کی علی الصبح زاہدان کی دانشجوئی اسٹریٹ میں ریحان فارمیسی کے سامنے 39 سالہ بلوچ شہری عبداللہ گورگیج کو مسلح نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبداللہ گورگیج تقریباً رات ایک بجے دانشجوئی 56 اسٹریٹ میں ریحان فارمیسی کے سامنے موجود تھے کہ چار مسلح نامعلوم افراد نے سفید رنگ کے گاڑی میں انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق عبداللہ گورگیج جو کہ کریم کے بیٹے، شادی شدہ اور چار بچوں کے والد ہیں اور زاہدان کے رہائشی ہیں۔

اغوا کے بعد سے عبداللہ گورگیج کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کو ان کے ٹھکانے، جسمانی حالت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ خاندان کی جانب سے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوششیں بھی تاحال بے نتیجہ رہی ہیں۔

حالیہ مہینوں کے دوران زاہدان اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بلوچ شہریوں کے اغوا کی متعدد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان واقعات کے تسلسل نے بلوچستان میں شہریوں اور خاندانوں کے درمیان سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، خبر کی اشاعت تک عبداللہ گورگیج کو اغوا کرنے والے افراد کی شناخت اور اغوا کے محرکات، جبکہ ان کی موجودہ جگہ کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز