خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے قریب برآمد ہونے والی بلوچ شہری کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ 3 اکتوبر 2026 کو بتایا گیا کہ بلوچ شہری کی لاش جمعہ 2 اکتوبر 2026 کی شام خاش کے علاقے جوزک کے قریب، خاش۔ایرانشہر شاہراہ کے کنارے سے ملی تھی، جس کے بعد اسے خاش کے امام خمینی اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے جانبحق ہونے والے شہری کی شناخت 22 سالہ کامران دامنی، المعروف سعدی ولد عبداللہ کے نام سے کی ہے۔ جو کہ ایرانشہر کے دامن علاقے کے گاؤں بنوک کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق، “کامران دامنی کو قتل ہونے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کے سر پر گولی ماری گئی اور وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔”
مقامی افراد کی جانب سے لاش ملنے کے بعد اسے خاش کے امام خمینی اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ واقعے میں ملوث افراد اور قتل کے محرکات کے بارے میں تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آسکی
ہیں۔


