Homeخبریںتربت، مسلح افراد کا مند بارڈرسے آنے والی دو بوزر گاڑیوں پر...

تربت، مسلح افراد کا مند بارڈرسے آنے والی دو بوزر گاڑیوں پر فائرنگ، گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش

تربت (ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق ناصر آباد کے علاقے للین میں شہید میر جان میرل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ناپاک ایران بارڈر مند ردیگ سے آنے والی دو بوزر گاڑیوں پر فائرنگ کرکے انہیں نقصان پہنچایا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شہید میر جان میرل روڈ پر بوزر گاڑیوں کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ٹائر متاثر ہوئے۔ حملہ آوروں کی جانب سے گاڑیوں کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی گئی، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ اسی روڈ پر گزشتہ روز بھی نامعلوم مسلح افراد نے سیمنٹ سے لدے ایک ٹرالر پر فائرنگ کے بعد اسے آگ لگا دی تھی، جس کے نتیجے میں ٹرالر نذرِ آتش ہوگیا تھا۔

مسلسل دوسرے روز اسی شاہراہ پر گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے باعث علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ناصر آباد ضلع کیچ اور ضلع تمپ کے درمیان واقع اہم علاقہ ہے، جبکہ شہید میر جان میرل روڈ ناپاک ایران سرحدی (جعلی بارڈر) علاقوں سے آنے والی ٹریفک کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز