Homeخبریںپنجگور تحصیل گوارگو سے 12 اور 15 سے 16 سال کے...

پنجگور تحصیل گوارگو سے 12 اور 15 سے 16 سال کے 2 نوجوان لاپتہ، اہلِ خانہ کی پریس کانفرنس میں تلاش کی اپیل

پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور تحصیل گوارگو کے رہائشی دو نوجوان، 12 سالہ الطاف ولد میران اور 15 سے 16 سالہ فراز احمد ولد غریب نواز، گزشتہ کئی روز سے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہیں۔ دونوں کے اہلِ خانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام سے ان کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں نوجوانوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی، تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں کہ وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔

انہوں نے عوام، متعلقہ اداروں اور تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس الطاف یا فراز احمد کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی جائے تاکہ ان کی تلاش اور بحفاظت واپسی ممکن ہو سکے۔

پریس کانفرنس میں اہلِ خانہ نے مزید کہا کہ اگر مذکورہ نوجوان کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہوں جس کا مقصد کسی ادارے یا کسی دوسرے فریق کو نقصان پہنچانا ہو تو وہ اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کسی سرگرمی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی کہ دونوں کم عمر نوجوانوں کی تلاش اور بحفاظت بازیابی کے لیے تعاون کریں اور ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فوری طور پر فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز