تربت(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان تربت کے علاقے آبسر کے رہائشی نوجوان صدیق ولد معیار کو 12 اکتوبر کو سہ پہر ساڑھے تین بجے بلوچی بازار میں واقع ایک کار واش سروس سے مبینہ طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، صدیق مذکورہ کار واش سروس میں گاڑیوں کی صفائی کا کام کرتے تھے، جہاں سے انہیں مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز اٹھا کر لے گئے۔ تاحال ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیے گئے ہیں،۔ صدیق کے اہل خانہ نے حکومتِ بلوچستان اور تمام متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے، ان کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں اور خاندان کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے۔


