پسنی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پسنی نعش برآمد ،جس کی شناخت مغوی پرویز ولد مزار ابراہیم کے نام سے ہوا ہے جن کا آبائی تعلق ضلع کیچ کے علاقے پیدارک، تربت سے بتایا جاتا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے پسنی بازار سے اٹھایا تھا جس کے بعد اب ان کی نعش ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز کو 2012 میں بھی مبینہ طور پر اغوا کرکے لاپتہ کیا گیا تھا۔


