Homeخبریںبندر کلاہی کے قریب ماہی گیری کی کشتی پر ڈرون حملہ، تین...

بندر کلاہی کے قریب ماہی گیری کی کشتی پر ڈرون حملہ، تین بلوچ ماہی گیر زخمی

بندر عباس (ہمگام نیوز) ہرمزگان میں بندر کلاہی کے قریب ماہی گیری کی ایک کشتی کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین بلوچ ماہی گیر زخمی ہو گئے۔

 رپورٹ کے مطابق، آج بروز بدھ، 14 اکتوبر 2026ء، ضلع سیریک سے تعلق رکھنے والی ماہی گیری کی ایک کشتی ہرمزگان کے علاقے بندر کلاہی کے قریب ڈرون حملے کی زد میں آئی۔ واقعے میں تین بلوچ ماہی گیر زخمی ہوئے، جنہیں مقامی افراد نے ساحل پر منتقل کرنے کے بعد طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق، صوبائی انتظامیہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور ڈرون امریکہ کا تھا۔ تاہم، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، اور حملے میں امریکی ڈرون کے ملوث ہونے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

تاحال زخمی ماہی گیروں کی شناخت، کشتی کو پہنچنے والے نقصان اور واقعے کے حالات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی

ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز