Homeخبریںچاغی مسلح افراد نے سامان سے لوڈ ایک ٹرالر کو آگ لگادی...

چاغی مسلح افراد نے سامان سے لوڈ ایک ٹرالر کو آگ لگادی اور 2 چھین کر سامان سمیت لے گئے

چاغی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ چاغی دالبندین میں مسلح افراد نے شاہراہ بلاک کرکے ایک تجارتی گاڑی کو آگ لگادی، جبکہ دو سامان سے لوڈ گاڑیاں چھین کر سامان سمیت لے گئے ،تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد بھتہ نہ دینے پر گاڑیوں کو آگ لگاتے اور چھین لیتے ہیں ،بعد ازاں مالکان سے بھاری رقم تاوان لیکر گاڑیاں واپس کردیتے ہیں ۔

گاڑی مالکان اور قابض ریاستی میڈیا دعوی کرتے ہیں کہ بلوچستان کے مسلح تنظیمیں ان کاروائیوں میں ملوث ہیں، مگر دوسری جانب تاحال کسی مسلح تنظیم نے گاڑی مالکان اور سرکاری میڈیا کی دعووں کی ترید نہیں کی ہے کہ ہماری تنظیم ملوث نہیں ہے ۔

واضح رہے پنجگور میں گزشتہ ہفتے مسلح افراد کے ہاتھوں مارے جانےوالے معروف تاجر کے اہلخانہ اور تاجر برادری نے ان کی ھلاکت کا الزام ایک بلوچ مسلح تنظیم پر لگایا کر احتجاجا بازار اور شاہرائیں بند کرکے جلسہ عام کیا تھا اور بعد ازاں پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ وہ کسی تنظیم پر الزام نہیں لگاتے، مگر جب یہ افسوس ناک واقع پیش آیا تین لوڈ گاڑیاں چھیننے اور تاجر کو قتل کرنے دوران مسلح افراد نے بلوچ تنظیم کا بیج لگارکھاتھا اور جھنڈہ اپنے تنظیم کا اٹھا یا ہوا تھا ۔

انھوں نے پریس کانفرنس دوران مزکورہ تنظیم سے وضاحت بھی مانگی تھی مگر تاحال مزکورہ تنظیم نے میڈیا میں اس سانحہ پر بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز