پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور سے تعلق رکھنے والے حاجی زاہد ولد حاجی موسیٰ 6 اکتوبر کو شام ساڑھے چار بجے خاران کے علاقے حرماگی میں اپنی زمینوں پر موجود تھے کہ مبینہ طور پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار انہیں اپنے ہمراہ لے گئے۔
اہلخانہ کے مطابق
واقعے کو 8 روز گزرنے کے باوجود حاجی زاہد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی، جس کے باعث وہ شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں۔
انھوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی ہے کہ حاجی زاہد جس کسی کے پاس بھی ہیں، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے یا کم از کم ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے ان کی خیریت اور موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ خاندان کی بے چینی میں کمی آسکے۔


