مستونگ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کلی خواجوزئی کھڈکوچہ کے رہائشی محمد اشرف ولد دولت خان کو گزشتہ روز دوپہر تقریباً 2 بجے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال سے نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق محمد اشرف طبیعت ناساز ہونے کے باعث ڈاکٹر کے پاس گئے تھے، جہاں سے انہیں اغواء کیا گیا۔


