Homeخبریںفنوج میں 15 سالہ بلوچ بچے کی لاش 24 روز بعد برآمد،...

فنوج میں 15 سالہ بلوچ بچے کی لاش 24 روز بعد برآمد، فائرنگ کے بعد لاش کو نذرِ آتش کیا گیا

فوج(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں لاپتا ہونے والے بلوچ بچے علی بارانی کی لاش کتیچ کے علاقے سے ملی، قتل میں ملوث افراد اور محرکات تاحال نامعلوم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر فنوج میں 15 سالہ بلوچ بچے کی لاش 24 روز بعد برآمد ہوئی ہے۔ بچے کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے، جبکہ لاش کو آگ لگا کر جلایا بھی گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، بدھ، 14 اکتوبر 2026 کو مقامی افراد نے فنوج کے علاقے کتیچ سے علی بارانی کی لاش برآمد کی۔

مزید رپورٹ کے مطابق، مقتول کی شناخت علی بارانی ولد عبدالرحمن، عمر 15 سال کے نام سے ہوئی ہے، جو فنوج کے علاقے کتیچ کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق، علی بارانی 20 ستمبر 2026 کو اپنی موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا، جس کے بعد وہ لاپتا ہوگیا۔ اس کے اہل خانہ نے اس کی تلاش کے لیے تمام متعلقہ سکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا، تاہم انہیں اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ علی کے لاپتا ہونے کے چند روز بعد مقامی افراد کو کتیچ کے نواحی علاقے سے اس کی موٹر سائیکل ملی۔ تاہم، اس کی حالت اور موجودہ مقام کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ کے مطابق، بدھ، 14 اکتوبر کو مقامی افراد نے علی کی لاش دریافت کی۔ لاش پر گولیوں کے نشانات موجود تھے اور اسے آگ لگا کر جلایا گیا تھا۔

تاحال علی بارانی کے قتل میں ملوث افراد کی شناخت اور قتل کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے ن

ہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز