Homeخبریںآواران کی رہائشی اقصیٰ میروانی نے اٹلی کے شہر روم میں عالمی...

آواران کی رہائشی اقصیٰ میروانی نے اٹلی کے شہر روم میں عالمی اعزاز حاصل کرلیا، ایف اے او 100 ویمن ہیروز ایوارڈ 2026 سے نواز گیا

آواران (ہمگام نیوز) ) بلوچستان کے آواران سے تعلق رکھنے والی اقصیٰ میروانی نے اٹلی کے شہر روم میں منعقدہ عالمی سطح کے اعزازات میں ایف اے او (FAO) 100 ویمن ہیروز ایوارڈ 2026 حاصل کرکے بلوچستان کا نام روشن کردیا۔ یہ اعزاز دیہی ترقی اور زرعی و غذائی نظام میں خواتین کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والی اقصیٰ میروانی نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین، آواران، بلوچستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز محض ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان کے آبائی علاقے، ثقافت اور بلوچستان کی باہمت خواتین کی جدوجہد کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والدین کی دعاؤں، قربانیوں، رہنمائی اور بھرپور تعاون نے انہیں اس مقام تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق آج حاصل ہونے والی کامیابی والدین کی محبت، تربیت اور ان کے اعتماد کا نتیجہ ہے، اس لیے یہ اعزاز ان کے والدین کا بھی ہے۔

اقصیٰ میروانی نے عالمی تقریب میں بلوچستان کے خوبصورت روایتی لباس بلوچی دُوچ زیب تن کرکے اپنی ثقافت، روایات اور قومی شناخت کی نمائندگی کی۔

انہوں نے اس موقع پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بلوچستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز اور سعادت کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز