خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال سے مسلح افراد نے کم از کم 20 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔
علاقائی ذرائع مطابق خضدار کے تحصیل نال کے علاقے بیسار میں گزشتہ شب مسلح افراد نے مائنز پر کام کرنے والے متعدد مزدوروں کو اغواء کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد مزدوروں کو ایک پک اَپ اور ایک دوسری گاڑی میں اپنے ہمراہ لے گئے۔ اغواء ہونے والے مزدوروں کا تعلق نال اور وڈھ سے بتایا جارہا ہے. ذرائع کے مطابق مزدور شاہ میر بزنجو کے مائنز پر کام کررہے تھے.
یہ واقعہ مستونگ سے 20 پولیس اہلکاروں کے مبینہ اغواء کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے۔


