قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے رودینجو سے اغوا ہونے والے ایم سی بی بینک خضدار ریجن کے ریجنل ہیڈ آپریشنز حاجی لشکر خان بنگلزئی اور ریجنل ہیڈ سیلز خالد گچکی آج بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ دونوں افسران کو 2 اکتوبر 2026 کو خضدار سے شال جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے رودینجو کے مقام سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا۔ واقعے کے اگلے روز ان کا ڈرائیور بازیاب ہوکر خضدار پہنچ گیا تھا، جبکہ دونوں افسران کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


