دکی(ہمگام نیوز )کلی مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سوراب خان ولد صوبدار قوم زرکون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ کر دیا ، انہیں دکی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے لورالائی منتقل کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں قلات مہلبی کے مقام پر روڈ حادثے میں اعجاز جان رئیسانی نامی نوجوان جانبحق ہوگیا۔
قلات محلہ گوم میں بجلی کے کھمبے پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے کیسکو اہلکار حاجی رحمت اللہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حاجی رحمت اللہ محلہ گوم میں بجلی کے کھمبے پر کام کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں بجلی کا کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
ادھر پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہرنائی میں ایک نامعلوم الاسم نعش پری چشمہ روڈ ہرنائی سے ملی ہے ،جس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے ،جس کا مقدمہ 41/26 پولیس تھا نہ CTD اور لورالائی میں درج رجسٹر ہوا ہے ۔ نا معلوم الاسم نعش کی شناخت تا حال نہ ہو سکی اور نہ ھی اُن کے کوئی وارث مل سکا ہے۔
لہٰذا جو بھی اس شخص کو جانتا ہو وہ سی ٹی ڈی پولیس سے رابطہ کریں۔
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع اور پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت “رمضان سرحدی” کے نام سے ہوا ہے، جس پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں رمضان سرحدی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔


