Homeخبریںتمپ سے 2 نعشیں برآمد ،بلیدہ سلوئی ندی سے برآمد نعشوں کی...

تمپ سے 2 نعشیں برآمد ،بلیدہ سلوئی ندی سے برآمد نعشوں کی شناخت جبری لاپتہ نوجوانوں کے طورپر ہوگیا

کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے سلوئی ندی سے تشدد زدہ حالت میں ملنے والے دو تشدد زدہ ندو افراد کی نعشوں کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طورپر ہوگئی ۔

نعشوں کی شناخت جبری طور پر لاپتہ کیے گئے یاسر ولد بلوچ خان اور مہران ولد حاجی اکبر ساکنان میناز بلیدہ کے ناموں سے ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع اور اہلخانہ مطابق یاسر کو رواں سال مارچ، جبکہ مہران کو گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا تھا۔

دوسری جانب آج تمپ گیشکوری ندی سے بھی دو تشدد زدہ نامعلوم افراد کی نعشیں ملی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز