مشہد ( ہمگام نیوز ) مشہد کی وکیل آباد جیل میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت سزائے موت پانے والے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق، یہ پھانسی منگل 20 اکتوبر 2026 کی علی الصبح دی گئی۔
پھانسی پانے والے قیدی کی شناخت 43 عبداللہ ناروئی (ہاشم شواہ زہی) ولد آدم خان کے نام سے کی ہے۔ جو کہ شادی شدہ اور پانچ بچوں کے والد تھے۔ ان کا تعلق زاہدان سے تھا، جبکہ وہ مشہد میں رہائش پذیر تھے۔
ذرائع کے مطابق، عبداللہ ناروئی کو 3 نومبر 2023 کو مشہد کے علاقے ساختمون میں واقع ان کے گھر پر رات کے وقت چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج اور سکیورٹی اہلکاروں نے گھر میں زبردستی داخل ہو کر انہیں حراست میں لیا اور بعد ازاں وکیل آباد جیل منتقل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، مشہد کی عدالت نے انہیں دسمبر 2025 میں سزائے موت سنائی تھی۔ پھانسی سے قبل پیر 19 اکتوبر 2026 کو انہیں جیل کے قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا، جہاں سے اگلی صبح انہیں پھانسی دے دی گئی۔
حال وش کے مطابق، عبداللہ ناروئی کو پھانسی دینے سے قبل آخری ملاقات کے لیے ان کے اہل خانہ سے ملنے کا موقع بھی نہیں دیا
گیا۔


