Homeخبریںتمپ قابض فورسز ہاتھوں تین روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی...

تمپ قابض فورسز ہاتھوں تین روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد

تمپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے کوھاڑ بازار سے تین روز قبل فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان عدیل ولد عبدالقیوم، سکنہ کوھاڑ کی لاش آج جمعہ کو سرنکن سے برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تین روز قبل کوھاڑ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائی کے دوران چار نوجوان لاپتہ ہوگئے تھے، جن میں عدیل بھی شامل تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب بھی کوھاڑ میں کارروائی کے دوران مشتاق ولد ماسٹر صدیر نامی نوجوان لاپتہ ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کوھاڑ سے لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جن میں سے عدیل کی لاش آج سرنکن سے برآمد ہوئی ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور نوجوان کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔ مقامی حکام کی جانب سے بھی واقعے سے متعلق کوئی معلومات نہیں مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز