Homeخبریںتمپ گومازی اور سرنکن میں قابض فورسز کا چھاپوں کے دوران...

تمپ گومازی اور سرنکن میں قابض فورسز کا چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد ،لاپتہ افراد کے گھر پر بھی چھاپہ مارکر توڑ پھوڑ کی

کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع کیچ کی تحصیل تمپ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب گومازی میں گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران خواتین پر تشدد بھی کیا ،رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فورسز اہلکار ان کے موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم، کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیے گئے عدنان بلوچ اور ادھم بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، فورسز نے تمپ کے علاقے سرنکن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔ اس دوران پوچھ گچھ کے دوران بچوں اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کے موبائل فونز بھی چھین لیے ۔

ذرائع مطابق ادھم بلوچ کو ریاستی حمایت یافتہ ایک مسلح گروہ نے 19 اور 20 اکتوبر کی درمیانی شب گھر سے اٹھا کر لاپتہ کر دیا تھا، جبکہ ان کے چھوٹے بھائی عدنان بلوچ کو پاکستانی فورسز نے 19 اگست 2026ء کو خیرآباد ہوٹل سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ابراہیم کے دونوں بیٹوں، ادھم بلوچ اور عدنان بلوچ، کی جبری گمشدگی سے قبل بھی ریاستی اہلکار تین مرتبہ ان کے گھر پر دستی بموں سے حملے کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز