Homeخبریںمسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف کمپنی کو...

مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف کمپنی کو نشانہ بنا کر دو مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

ڈیرہ مراد جمالی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کے دوران کام کرنے والی کمپنی پر حملہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر دو مقامی مزدوروں رستم علی بگٹی اور فیاض علی بگٹی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی مزدوروں کی بازیابی اور اغواکاروں کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز