پسنی (ہمگام نیوز) پسنی کے علاقے ببرشور وارڈ نمبر 1 میں پسٹل صاف کرنے کے دوران اتفاقی طور پر گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت مسلم ولد خالد کے نام سے ہوئی ہے، جو ببرشور وارڈ نمبر 1 پسنی میں پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پاک عمان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


