تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شاپک تربت کے رہائشی اور الائیڈ بینک کے ملازم شے حق ولد نبی بخش رواں مہینے 26 اکتوبر کو مستونگ کے علاقے پنجپائی سے مبینہ طور پر ایک مسلح گروہ نے اغوا کرلیا۔ اہل خانہ کے مطابق واقعے کے بعد گھر میں تشویش کی فضا ہے۔
اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شے حق ولد نبی بخش کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور ان کی خیریت سے واپسی کے لیے دعاگو رہیں۔


