تمپ ( ہمگام نیوز ) کیچ تمپ گرلز ہائی اسکول گومازی کے لیے حال ہی میں فراہم کی گئی بس کو گدر کے قریب نامعلوم مسلح افراد چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بس ڈرائیور شال سے گومازی کی جانب آرہے تھے کہ صبح تقریباً چار بجے مسلح افراد نے انہیں گدر کے قریب روک کر بس زبردستی اپنے قبضے میں لے لیا ۔
علاقہ مکینوں نے بس کی چھین جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سکول بس کا چھین لینا تعلیم دشمنی کی انتہا ہے مزکورہ سکول کے بچے ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرتی تھیں بڑی کوشش کے بعد انھیں بس ملا مگر وہ بھی علاقہ پہنچ ہی نہ سکا ۔جس کا مطب یہاں کوئی بھی سیاسی جماعت تنظیم نہیں چاہتا کہ ہماری لڑکیاںبھی تعلیم حاصل کریں ۔سب کو افغانستان کی قانون پسند ہے جہاں بچیوں کو تعلیم کا حق حاصل نہیں ۔


