Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سپاہ پاسداران کے مقامی...

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سپاہ پاسداران کے مقامی مخبر سمیت سکیورٹی اہلکار ہلاک

سراوان (ہمگام نیوز) آج 30 اکتوبر 2026 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے بخشان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس ادارے سے وابستہ ایک مقامی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کی جانب سے تصدیق شدہ شناخت کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد حسین ارباب (دہقان) کے نام سے ہوئی ہے، جو پپو کے نام سے معروف تھا اور ضلع سراوان کے علاقے بخشان کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق، آج جمعہ 30 اکتوبر 2026 کی دوپہر محمد حسین کو مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، اسے سر اور ٹانگ پر تین گولیاں لگیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین دہقان مقامی سکیورٹی اہلکار اور مخبر تھا، جو علاقے میں ایران کے مخالفین کی شناخت اور ان کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے لیے سرگرم تھا۔ اسے سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے استعمال کیا جاتا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس کے بعض دیگر افراد کے ساتھ اختلافات بھی پیدا ہوگئے تھے۔ ان اختلافات کی وجہ اس پر ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بتایا جاتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس واقعے کا اس کے قتل سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

رپورٹ کی تیاری تک فائرنگ کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت سامنے نہیں آسکی تھی، جبکہ سکیورٹی اور پولیس حکام کی جانب سے بھی اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہی

ں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز