شال ( ہمگام نیوز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم سہیل احمد ولد لعل محمد اور محمد فصیح اللہ شاہ ولد عبدالروف شاہ یکم نومبر 2021 سے جبری لاپتہ ہیں۔ اور وہ یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہے پانچ سال گزرنے کے باوجود خاندان اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔ عدلیہ، حکومت اور کمیشن سے رجوع کرنے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل سکا، جو باعثِ تشویش ہے۔
نصراللہ بلوچ نے آخر میں مطالبہ کیا ہےکہ دونوں طالب علموں کو فوری بازیاب کرایا جائے، اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔ خاندانوں کو ان کے بارے میں مستند معلومات فراہم کی جائیں۔


