Homeخبریںخان گڑھ جیکب آباد سندھ کا بلوچ اکثریتی علاقہ ہے لیکن یہاں...

خان گڑھ جیکب آباد سندھ کا بلوچ اکثریتی علاقہ ہے لیکن یہاں کوئی یونیورسٹی نہیں،یہاں ایک یونیورسٹی قائم کی جائے، بساک

جیکب آباد(ہمگام نیوز نیوز)بلوچ اسٹوڈنڈ ایکشن کمیٹی (بساک )نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خان گڑھ جیکب آباد سندھ کا بلوچ اکثریتی علاقہ ہے لیکن یہاں کوئی یونیورسٹی نہیں،یہاں کی آبادی 15لاکھ پر مشتمل ہے ، اور بلوچ اکثریتی علاقہ ہے لیکن یہاں اعلیٰ تعلیم کے مواقع بہت ہی کم ہیں 2010میں یہاں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کا ایک کیمپس منظور ہوا تھا لیکن وہ محض کاغذی کارروائی تھی ۔اسی طرح 2018میں مہران یونیورسٹی کا ایک کیمپس منظور ہوا لیکن وہ بھی کاغذی کارروائی تک محدود رہا، یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ معتصبانہ رویہ ہے۔یہاں ایک یونیورسٹی قائم کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز