Homeخبریںقلعہ گنج میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ تاجر جانبحق، سراوان...

قلعہ گنج میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ تاجر جانبحق، سراوان میں ٹریفک حادثے اور آتشزدگی سے دو بلوچ سوخت بر جانبحق

قلعہ گنج/سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قلعہ گنج میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مقامی تاجر جانبحق ہوگیا، جبکہ سراوان کے علاقے شمس آباد میں گاڑی الٹنے اور آگ لگنے کے حادثے میں دو بلوچ سوختبر جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ، 4 نومبر 2026 کی شام قلعہ گنج شہر کے علاقے سہ راہی گلدشت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری جانبحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت تقریباً 28 سالہ پیمان پیکرتراش المعروف فلاحی ولد عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جو قلعہ گنج کا رہائشی اور مقامی کاروباری شخصیت تھا۔

ذرائع کے مطابق ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے سہ راہی گلدشت کے مقام پر پیمان پیکرتراش کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی ان کے سینے میں دل کے قریب لگی۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پیمان شہر کے معزز اور معروف تاجروں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی جوتوں کی دکان تھی اور وہ شہر میں ایرانیان اسٹور کے منتظم بھی تھے۔

تاحال فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت اور حملے کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

دوسری جانب سراوان کے علاقے شمس آباد میں سوختبر گاڑی الٹنے کے حادثے میں دو بلوچ شہری جانبحق ہوگئے۔

مزید رپورٹ کے مطابق جمعرات، 5 نومبر 2026 کو دونوں جانبحق ہونے والے سوخت بروں کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔

جانبحق ہونے والوں کی شناخت محسن رییسی ولد مرزا اور 39 سالہ منصور رییسی ولد بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ضلع گلشن کے شہر جالق کے رہائشی تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بدھ، 4 نومبر 2026 کو دوپہر تقریباً ڈھائی بجے سراوان سے شمس آباد جانے والی شاہراہ پر شمس آباد کے علاقے میں پیش آیا، جو سراوان شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کا ایک ٹائر پنکچر ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے کے دوران محسن رییسی گاڑی کے اندر پھنس گئے اور آگ بھڑک اٹھنے کے باعث شعلوں کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ منصور رییسی گاڑی سے باہر جا گرے۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی شدت کے باعث دم توڑ گئے۔

۔۔۔

ہمگام نیوز کو سوشل میڈیا پر فالو کریں

https://www.facebook.com/share/1WPfdJerfL/

News, Articles, Future Reports, Editorial, Interviews

& Opinions On Baloch Politics, Current Situations Of Occupied Balochistan And International Politics.

https://t.me/HumgaamNews

Follow the ہمگام نیوز / Humgaam News channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/ch

annel/0029VbE0fVk7IUYTc1uHyW2L

یہ بھی پڑھیں

فیچرز