Homeخبریںضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جبری...

ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جبری لاپتہ

آواران ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے باپ اور بیٹے سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یکم نومبر 2026 کو پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران مولابخش ولد داؤد اور ان کے بیٹے غفار ولد مولابخش کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستانی فوج نے علاقے میں ایک اور چھاپہ مار کر دوست محمد ولد احمد نامی شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے کر نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز