Homeخبریںمختلف واقعات میں چار بلوچ شہری جاں بحق، ایک زخمی، ایرانشہر میں...

مختلف واقعات میں چار بلوچ شہری جاں بحق، ایک زخمی، ایرانشہر میں چھ لواحقین بھی گرفتار

زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات کے تین الگ واقعات میں چار بلوچ شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعات 3 سے 5 نومبر 2026 کے دوران پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق 5 نومبر 2026 کی صبح نیکشہر سے ایرانشہر جانے والی شاہراہ پر دوراہی ہیچان کے مقام پر ایرانی ایندھن لے جانے والی ایک نیسان پک اپ اور چاول سے لدے ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سوخت بر اور ٹرالر کا ڈرائیور شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے ایک سوخت بر کی شناخت امیرحسین شبانکار ولد نادر کے نام سے ہوئی ہے، جو قلعه گنج کے علاقے رمشک کا رہائشی تھا۔

یہ حادثہ نیکشہر اور ایرانشہر کے درمیان شاہراہ پر تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر دوراہی ہیچان کے قریب پیش آیا۔

اس کے علاوہ 3 نومبر 2026 کی رات تقریباً 10 بجے زہک شہر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بلوچ شہری جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

جاں بحق شہری کی شناخت رضا براہوئی (عیدوزہی) ولد تورخان اور زخمی نوجوان کی شناخت احسان براہوئی کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ احسان براہوئی اور اس کے ایک رشتہ دار کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ اس دوران مسلح شخص نے خاندان کی رہائش گاہ کے قریب گلی میں احسان اور اس کے والد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رضا براہوئی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ احسان زخمی ہوگیا۔

زخمی نوجوان کو زابل کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو واقعے کے بعد مقامی معتبرین اور بزرگوں نے متعلقہ حکام کے

حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز