شال (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار افراد طویل اور مختصر مدت تک پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار رہنے کے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے جائین پروم کے رہائشی محمود ولد ہاشم کو 2 اکتوبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 31 اکتوبر 2026 کو پنجگور سے بازیاب ہوگئے۔
اسی طرح سوراب کے رہائشی شفیق احمد ولد نور محمد کو 5 نومبر 2025 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 17 مئی 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب ہوئے۔
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے رہائشی وقاص بلوچ ولد احسان اللہ کو 30 اکتوبر 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 5 نومبر 2026 کو راولپنڈی سے بازیاب ہوگئے۔
مزید برآں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر کے رہائشی جواد شاد ولد دلشاد کو 20 ستمبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 6 نومبر 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب ہوئے۔
چاروں افراد کی بازیابی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


