Homeخبریںوی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6420ویں روز بھی جاری، مختلف...

وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6420ویں روز بھی جاری، مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کی شرکت اور اظہارِ یکجہتی

شال (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6420ویں روز بھی جاری رہا۔ اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ کا دورہ کرکے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ماورائے آئین و قانون اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسے 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیوں کا خاتمہ، شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز