Homeخبریںشال قابض فورسز ہاتھوں تین سگے بھائی گھر سے جبری لاپتہ

شال قابض فورسز ہاتھوں تین سگے بھائی گھر سے جبری لاپتہ

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان شال کے علاقے گوہر آباد سے تین سگے بھائیوں کو قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق رواں مہینےمورخہ 06 نومبر 2026کی رات تقریباً 1:00 بجے، انکاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے شال کے علاقے کلی گوہر آباد میں چھاپہ مار کر نجیب ولد داؤد عمر 15 سال اور لیاقت ولد داؤد عمر 19 سال کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

اس کے اگلے روز 07 نومبر 2026 رات 1:00 بجے، سی ٹی ڈی نے دوبارہ گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بڑے بھائی 28 سالہ سلال ولد داؤد عمر کو بھی تحویل میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔ سلال پیشے سے سرکاری ملازم جب اس کے لاپتہ دونوں چھوٹے بھائی طالبعلم ہیں.

اہلخانہ مطابق ابھی تک ان تینوں بھائیوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں ان کے گھر والوں کو نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں ہیں کس حالت میں ہیں؟ اور ان پر کیا الزام ہے؟

اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ انھیں بازیاب کیا جائے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز