Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 4 نعشیں برآمد ،فائرنگ کے واقعات...

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 4 نعشیں برآمد ،فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد قتل 6 زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار سی پیک شاہرا گورو مولہ کراس سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ،تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

دوسری جانب سیوی ( سبی ) پولیس تھانہ صدر کی حدود منور پمپ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی گولی لگی شدہ لاش ملی ہے ،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادی ہے ۔

علاوہ ازیں پنجگور مونسپل کمیٹی تسپ میں رات گئے فائرنگ، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی،

مونسپل کمیٹی تسپ کے ایریا میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کی زد میں آکر ایک ٹوڈی گاڑی میں سوار مسمات روبینہ بنت لعل محمد جاں بحق ہوگئیں، جبکہ رفعت بنت عامر اور عامر ولد لعل محمد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ۔

دوسری جانب حب میونسپل کارپوریشن حب کے ملازم اور سینیٹیشن انچارج نیک محمد رند کو عدالت روڈ، نزد حاجیانی مسجد کے قریب نامعلوم مسلح چوروں نے لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نیک محمد رند شہید ہوگئے۔

دریں اثناء تربت سنگانی سر میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ندیم ولد بالاچ نامی ایک شخص کو زخمی کردیا۔

پولیس نے زخمی کو فوری طور پر علاج اور طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز