سراوان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں پیر 16 نومبر 2026 کی شام فائرنگ کی آوازیں سنے جانے اور جھڑپیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع نے پیر کی شام چند منٹ قبل شہر سراوان اور اس کے گردونواح میں فائرنگ اور جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، شہر کے مختلف علاقوں اور اس کے اطراف میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں، جس کے باعث علاقے کے رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
رپورٹ مرتب کیے جانے تک جھڑپوں کے مقام، واقعے کی وجوہات، اس میں شامل فریقین اور کسی ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں درست معلومات سامنے نہیں آ سکی ت
ھیں۔


