خضدار( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار ایم 8 سی پیک شاہراہ سے ملنے والی تین نعشوں میں سے ایک کی شناخت جبری لاپتہ شخص کے طورپر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ زیدی ایم 8 شاہراہ سی پیک گورو کراس سے گزشتہ روز ملنے والے تین افراد کی نعشوں میں سے ایک کی شناخت حاجی منظور احمد ولد عبدالرحیم باجوئی کے نام سے ہوا ہے، جو گزشتہ چالیس روز سے لاپتہ تھا۔
تاحال دو نعشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوپائی ہے ۔


