شال (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق شیرانی شاکر ہوٹل کے قریب پہاڑی جنگل سے لاپتہ ہونے والے دو کم سن چرواہے بچے مردہ حالت میں برآمد ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شاکر ہوٹل کے قریب پہاڑی جنگل سے گزشتہ روز عصر کے وقت لاپتہ ہونے والے دو کم سن چرواہے بچے آج صبح مردہ حالت میں مل گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کی لاشوں کے قریب سے گرنیڈ یا گولے جیسی ایک مشکوک چیز بھی برآمد ہوئی ہے تاہم تاحال بچوں کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی اس حوالے سے حتمی تصدیق سامنے آئی ہے۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک کی شناخت یتیم علی خان جبکہ دوسرے کی جمعہ گل کے بیٹے کے نام سے ہوئی ہے، دونوں بچوں کا تعلق بیٹنی قبیلے سے بتایا جات
ا ہے۔


