شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال پودگلی چوک پر تقریباً ایک ماہ قبل ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل چوتھے کو زخمی کرنے والا ملزم ہاشم خان پنجاب کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں ھلاک ہوگیا ۔
واضح رہے ایک ماہ قبل پیش آنے والے فائرنگ کے اندوہناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد حاجی صادق ان کے بیٹے عبدالباسط اور بھائی منظور مری جان کی بازی ہار گئے تھے ،جبکہ ان کا ایک اور بیٹا حسیب زخمی ہوا تھا۔
علاوہ ازیں شال مشرقی بائی پاس، بھوسہ منڈی کے قریب پی سی او پر معمولی تنازعے کے باعث ایک نوجوان جس کی شادی محض دس دن قبل ہوئی تھی جان بحق ہوگیا ۔


