نوشکی/ مستونگ ( ہمگام نیوز ) نوشکی میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ اور قافلوں پر مبینہ حملے میں بیس اہلکاروں کے ھلاک اور زخمی ہونے کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں 20 سے زائد قابض پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

مزید ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے دوران جدید ڈرونز کے ذریعے کارروائی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی تھی، جسے بلوچ مسلح گروہ کی جانب سے آنے والے وقت میں جاری کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاہم، جانی نقصان اور ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق ان دعوؤں کی تاحال آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

دوسری جانب قابض پاکستانی فورسز نے مستونگ میں فوجی آپریشن دوران مجموعی 15 مسلح افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے ۔

مگر آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ گردگاپ گرینہ میں فوج کشی دوران عام آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افراد ھلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز