Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سردار عبدالرحمن گمشادزھی کے...

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سردار عبدالرحمن گمشادزھی کے فرزند محمد عمر گمشادزھی جاں بحق

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، اتوار کی شام یکم نومبر 2026 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں سید قطب اور انقلاب اسٹریٹ کے چوراہے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد عمر گمشادزہی ولد حمید، عمر 22 سال، کے نام سے ہوئی ہے، جو گُشت شہر کا رہائشی تھا اور اس وقت سراوان میں مقیم تھا۔

ذرائع کے مطابق، محمد عمر ایک پھلوں کی دکان سے باہر نکلنے کے بعد سید قطب اور انقلاب اسٹریٹ کے چوراہے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ سر میں گولی لگنے اور شدید زخمی ہونے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ محمد عمر کے والد حمید گمشادزہی، گمشادزہی قبیلے کے معروف سرطائفہ اور بااثر قبائلی عمائدین میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں اس سے قبل بھی ایرانی انٹیلی جنس ادارے، ادارہ اطلاعات، کے اہلکار گرفتار کرچکے ہیں۔

رپورٹ کی تیاری تک فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت، حملے کے محرکات اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ

سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز