پسنی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ایک طالب علم کو قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری اغوا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طیب ولد قیوم، جو پسنی کے وارڈ نمبر چھ، رشید باگ کے رہائشی اور طالب علم ہیں، کو 11 نومبر کو پسنی کے وارڈ نمبر پانچ سے قابض پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر اغوا کر دیا۔
جبکہ واقعے کے دوران مزید دو افراد کے موبائل فون بھی قابض پاکستانی فوجی اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
طیب کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے اہلخانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ طیب کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں منظر عام پر لایا جائے۔


