Homeخبریںفیاض الحسن چوہان کا دعویٰ: سندھ کی 80 فیصد آبادی بلوچ اور...

فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ: سندھ کی 80 فیصد آبادی بلوچ اور 90 فیصد سیاسی قیادت بلوچوں کے پاس ہے ۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز): سابق وفاقی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کی تقریباً 80 فیصد آبادی بلوچ نسل سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ صوبے کی 90 فیصد سیاسی قیادت بھی بلوچ برادری سے وابستہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے دعوے کے حق میں مختلف سیاسی و قبائلی خاندانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی سیاست اور سماجی ڈھانچے میں بلوچ قبائل کا نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے زرداری، ٹالپر، گبول، چانڈیو اور جتوئی خاندانوں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ سب بلوچ قبائلی پس منظر رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ قیامِ پاکستان کے وقت سندھ کے سندھی باشندوں کی بڑی تعداد بھارت منتقل ہوگئی تھی اور موجودہ سندھ کی آبادی کا بڑا حصہ غیر سندھی النسل ہے۔

پوڈکاسٹ کے دوسرے حصے میں فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کی آبادی سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ صوبے کی تقریباً 13 کروڑ آبادی میں صرف دو کروڑ افراد پنجابی نسل سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ باقی آبادی بلوچ النسل ہے۔

نیوز کا سورس

https://www.facebook.com/share/r/1LpVjGR9Do/

چوہان کے ان بیانات میں سندھ اور پنجاب کی آبادی، نسلی شناخت اور سیاسی قیادت سے متعلق کئی بڑے دعوے سامنے آئے ہیں ۔

واضح رہے کہ برطانوی سامراج کے دوران اور بعد میں کئی بڑے شہر اور دیگر علاقے متحدہ بلوچستان سے علیحدہ کرکے سندھ ، پنجاب اور سمیت کے پی کے (سرحد ) شامل کر دیئے گئے، جنوبی پنجاب کا پورا علاقہ متحدہ بلوچستان کا حصہ ہے جبکہ سندھ کا آدھے حصے سے زیادہ متحدہ بلوچستان کا حصہ ہے اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کئی علاقے جو کہ کے پی کے میں شامل وہ متحدہ بلوچستان کے تاریخی و جغرافیائی اور ثقافتی حصے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز