ترپولی ( ہمگام نیوز ) لیبیا میں غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں سوار تمام 70 مسافر لاپتا ہوگئے۔ لاپتا افراد میں 35 کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے ہے ۔

 باجوڑ کے متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں حادثے کی اطلاع ایجنٹ کے ذریعے ملی، جس نے گزشتہ روز بتایا کہ کشتی کو 21 نومبر کو حادثہ پیش آیا تھا ۔

 اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سمندر سے تاحال کسی کی نعش نہیں نکالی جاسکی۔