سرباز (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے سرباز سے ایرانشہر جانے والی شاہراہ پر دو سوختبر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے ایک بلوچ سوختبر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق، جمعہ 27 نومبر 2026 کو سرباز سے ایرانشہر جانے والی شاہراہ پر رودان ڈپ گاؤں کے قریب دو نیسان پک اپ سوختبر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک سوختبر آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے جاں بحق ہونے والے سوختبر کی شناخت 25 سالہ عبدالحمید بلوچی ولد عبدالرحمن کے نام سے کی ہے، جو سرباز کے علاقے کیشکور کے گاؤں کمبیگ دپ کے رہائشی تھے۔ زخمی سوختبر کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، رودان دپ گاؤں کے قریب دونوں نیسان پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک سوختبر آگ کے شعلوں میں گھر کر جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دوسرا سوختبر زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گ
یا۔


