کوہلو( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل جاندران کے علاقے ہوسڑی میں مسلح افراد نے کوئلہ کان میں کام کرنے والے گیارہ مزدوروں کو اغوا کرکے بعد ازاں قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد چمالنگ کول مائنز میں کام کرتے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ایس پی کوہلو طیب اقبال کے مطابق قتل ہونے والے 11 افراد میں سے دو کی شناخت
اسمعاعیل ولد دلوش قوم قاسمانی ،شیرو ولد اللہ بخش قوم کیازئی کہ نام سے ہوا ہے ۔جبکہ دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ایک زخمی حمزہ ولد ہزارہ قوم پاہی کو طبی امداد دینے کیلے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں سے نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو منتقل کیا گیا۔
ایس پی کوہلو کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
واضح رہے نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز نوشکی احمد وال کلی بٹو سے سرکاری سکول کی تعمیر میں مصروف 11 مزدوروں کو بھی اغوا کیا تھا ۔جن کے بارے اہلخانہ کو معلومات نہیں کہ وہ کہاں کس حال میں ہیں۔


