چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںانقرہ دھماکے کی ذمہ داری کرد تنظیم نے قبول کر لی

انقرہ دھماکے کی ذمہ داری کرد تنظیم نے قبول کر لی

انقرہ (ہمگام نیوز)کردستان ورکرز پارٹی سے منسلک عسکریت پسند گروہ ’ٹی اے کے‘ نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ایک آن لائن بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ دھماکہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع کردوں کے علاقے میں ترک حکومت کی جانب سے فوجی کارروائی کے جواب میں کیا گیا ہےٹی اے کے کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے) کی شاخ ہے۔
اس نے پہلے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پچھلے ماہ انقرہ میں دھماکوں کے ذمہ دار وہی تھے۔ترکی حکام نے ان دھماکوں کا الزام پی کے کے پر لگایا تھا۔خود کش کار بم دھماکہ اتوار کی شام شہر کے ایک مصروف بازار میں کیا گیا تھا۔ٹی اے کے کا مطلب ’کردستان فریڈم ہاکس‘ ہے۔ اس نے کردی زبان کی ایک ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ اس حملے کا نشانہ سکیورٹی فورسز تھیں اور عوام کو ہلاک کرنا مقصود نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز