سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںِ ،جنوبی کوریا میں لانگ مارچ...

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںِ ،جنوبی کوریا میں لانگ مارچ کا اعلان

جنوبی کوریا(ہمگام نیوز)بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںِ ،جنوبی کوریا میں لانگ مارچ کا اعلان۔ یہ لانگ مارچ پوسان شہر سے لیکر جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیؤل میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے تک اختتام پزیر ھوگا، اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بترتیب دفاتر ء اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، برطانیہ، امریکہ ، اور انڈیا کے سفارتکانوں کے سامنے ھوگا۔یہ پیدل لانگ مارچ شہر ٹو شہر اور گاوں ٹو گاوں مقبوضہ بلوچستان اور ناپاکستان کی انسانیت سوز ظلم اور ۲۷ مارچ ۱۹۴۸ کے دن ایک آزاد ریاست بلوچستان پر جبری قبضہ کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا کر اور بطور ایک دھشت گر د ناکام ریاست کے انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے پمپلٹ تقسیم کرتا رھے گا۔اس لانگ ما رچ کا مقصد اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ا داروں کو نیند سے جگا کر انکی توجہ بلوچ قوم کی قتل عام او ر نسل کشی پر خاموشی کو توڑنا ھے،کیونکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سے قابض ریاست کو مزید شہہ مل رہی ھے جو کھلے عام عسکری اور سیاسی قیادت ہر نئے رو ز بلوچ قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے نئی نئی پالیسیاں اور بل پاس لر رہے ھٰیں جو اقوام متحدہ کے خاموشی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز